اپنے بارے جائزے اور کہانیاں بالکل نہیں پڑھتی، ودیابالن

بدھ 29 مارچ 2017 17:45

اپنے بارے جائزے اور کہانیاں بالکل نہیں پڑھتی، ودیابالن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بارے جائزے بالکل نہیں پڑھتی ہیں۔ودیا نے کہا کہ کردار کو محنت سے ادا کرنے کی وجہ سے فلم کامیاب ہو نہ ہو میں ضرورکامیاب ہو جاتی ہوں۔

(جاری ہے)

اپنی آنے والی فلم بیگم جان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے 38 سالہ ودیا بالن نے کہا کہ ان کو سری جیت سرکار سے پتہ چلا ہے کہ ان کی فلم بیگم جان کے ٹریلرز کو دیکھنے والوں کی تعداد چند روز میں ہی 20 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جس کو سن کر بے حد خوشی ہوئی کیونکہ مجھے اس قدر ریسپانس کی توقع نہیں تھی،ودیا نے کہا کہ ان کے پاس مصروفیات کی وجہ سے اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ اپنے بارے ریویوز سے خبردار رہیں اس لئے وہ اپنے اور اپنی اداکاری بارے خیالات یا جائزے اور کہانیاں بالکل نہیں پڑھتی ہیں،کوئی جائزہ جو بہت اچھا ہو اس کے بارے ان کے والد،بھائی یا شوہر بتادیتے ہیں تو علم ہو جاتا ہے ورنہ ان کو ان سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 29/03/2017 - 17:45:09