فلم ” بلائنڈ لو “ کی کامیابی کا سو فیصد یقین ہے ‘ اداکارہ متیرا

جمعہ 29 جولائی 2016 12:41

فلم ” بلائنڈ لو “ کی کامیابی کا سو فیصد یقین ہے ‘ اداکارہ متیرا
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) اداکارہ و ماڈل متیرا نے کہا ہے کہ مجھے اپنی فلم ” بلائنڈ لو “ کی کامیابی کا سو فیصد یقین ہے ، اس میں تمام اداکاروں عامر قریشی ، یاسر شاہ ، عمران بخاری اور نمرہ خان سمیت سب نے ایک ٹیم ورک کی طرح مل کر کام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

متیرا نے کہا کہ ہدایتکار فیصل بخاری نے جس طرح لگن اور دلجوئی سے فلم کے ایک ایک سین پر محنت کی ہے اس کے بعد کوئی شک نہیں رہتا کہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ فلم ” بلائنڈ لو “ کے پروڈیوسر میاں امجد فرزند ، چوہدری اعجاز کامران اور چوہدری ذوالفقار مانا ،فلم کے مصنف نامور رائٹر و ڈائریکٹر پرویز کلیم اور اسکا میوزک نوید نوشاد نے ترتیب دیاہے ۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 12:41:03

Rlated Stars :