اداکاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا‘ اداکارہ نرما

پیر 5 دسمبر 2016 13:08

اداکاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا‘ اداکارہ نرما
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ اداکارہ پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا‘ بے مقصد کہانی والی فلم میں کام کر کے اپنی شہرت کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی۔

(جاری ہے)

’’آئی این پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نرما نے کہا کہ بہت سے فلم اور اسٹیج کے لوگ رابطے کر رہے ہیں لیکن میں ابھی تک کسی بھی فلم یا ڈرامے میں کام کرنے کی یقین دہانی نہیں کروائی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی پسند کے مطابق کام کیا ہے اور جب بھی مجھے میری پسند کا کام ملے گا میں ضرور کروں گی۔ نرما نے کہا کہ انہوں نے کبھی اداکاری پر سمجھوتہ نہیں کیا اچھی فلم ملی تو کام کروں گی بے مقصد کہانی والی فلم میں کام کرکے اپنی شہرت کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 13:08:10

Rlated Stars :