لکھاریوں کو مزید کردارتخلیق کرنے کی ضرورت ہے،پرینیتی چوپڑا

پیر 16 اکتوبر 2017 14:42

لکھاریوں کو مزید کردارتخلیق کرنے کی ضرورت ہے،پرینیتی چوپڑا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ لکھاریوں کو اداکارائوں کے لئے مزید کردارتخلیق کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ میری فلم ’’گول مال اگین ‘‘ ایک مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ فلم ہے جولوگوں کو پسند آئے گی اور وہ آگے مزید ایسی کامیڈی فلمیں ضرور کرنا چاہیں گی کیونکہ انہیں لوگوں کو خوش دیکھنا اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کامیڈی فلموں میں اداکارائوں کے لئے اچھی کامیڈی چاہتی ہیں اس لئے لکھاریوں کو ہمارے لئے مزید ایسے کردار تخلیق کرنے کی ضرورت ہے۔فلم ’’گول مال اگین ‘‘ میں اجے دیوگن ،تبو ،ارشد وارثی ، توشار کپور ،کنعال کھیمو ،شریاس تلپاڑے اور پرینیتی چوپڑا شامل ہیں ،روہت شیٹھی کی ہدایت کردہ فلم 20 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 16/10/2017 - 14:42:18

Rlated Stars :