فلم ’’سچن :اے بلین ڈریمز ‘‘کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے، رنویر سنگھ

جمعرات 25 مئی 2017 11:04

فلم ’’سچن :اے بلین ڈریمز ‘‘کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے، رنویر سنگھ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ انہیں سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سچن :اے بلین ڈریمز ‘‘کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر اس فلم کے حوالے سے جوش و خروش کا اظہارکرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹی شرٹ پہنی ہے اور فلم کا ترانہ ’’سچن سچن ‘‘ بھی گایا۔ رنویر سنگھ نے اپنے انداز میں فلم کی تشہیر کرتے ہوئے سچن کے مداحوں کو کہا ہے کہ وہ 26 مئی فلم دیکھنے کے لئے قریبی سینما گھروں میں جائیں۔

وقت اشاعت : 25/05/2017 - 11:04:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :