رنویر سنگھ میگزین کے سرورق کی زینت بن گئے

جمعہ 15 ستمبر 2017 12:26

رنویر سنگھ میگزین کے سرورق کی زینت بن گئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ میکسم میگزین کے سرورق کی زینت بن گئے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر انٹرنیشنل میگزین میکسم کے ستمبر شمارے کے سرورق کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکار سوٹ پہنے کھڑے اور ان کے آگے ایلینا فرننڈس کرسی پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں اور انہوں نے سیاہ رنگ کے کپڑے پہنے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار رنویر سنگھ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی میں شاہد کپور اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/09/2017 - 12:26:09

Rlated Stars :