رمضان ٹرانسمیشن کرنے والے اداکاروں پر اداکارہ اٴْشنا شاہ کی تنقید

بہت سارے لوگ اس ماہ کے 30 دن وہ بننے کا دکھاوا کریں گے جو وہ نہیں ہیں تاکہ اس ماہ میں کمائی کرسکیں میں شاید سارے روزے نہ رکھ سکوں یا عبادت نہ کرپاؤں لیکن میں اپنے مذہب کی بے حرمتی نہیں کرسکتی‘اداکارہ

پیر 29 مئی 2017 12:20

رمضان ٹرانسمیشن کرنے والے اداکاروں پر اداکارہ اٴْشنا شاہ کی تنقید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء)پاکستانی اداکارہ اٴْشنا شاہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کو اپنی ٹرانسمیشنز کے ذریعے کمائی کا ذریعہ بنانے والے اداکاروں کو کھری کھری سناڈالیں۔فیس بک پر پوسٹ کیے گئے اپنے کھلے خط میں کسی اداکار کا نام لیے بغیر اٴْشنا شاہ نے لکھا ’بہت سارے لوگ اس ماہ کے 30 دن وہ بننے کا دکھاوا کریں گے جو وہ نہیں ہیں تاکہ اس ماہ میں کمائی کرسکیں، میں شاید سارے روزے نہ رکھ سکوں یا عبادت نہ کرپاؤں لیکن میں اپنے مذہب کی بے حرمتی نہیں کرسکتی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی پوسٹ پر تنقید کرنے سے قبل سب یہ جان لیں کہ وہ کسی ایک شخص پر تنقید نہیں کررہیں یا ان کا مقصد کسی ایسے شخص کو غلط کہنا نہیں جو سچے دل سے اس ماہ کا احترام کررہا ہو، تاہم وہ ایسے لوگوں پر تنقید کر رہی ہیں، جو ہر سال پیسوں کے لیے اس ماہ میں خود کو تبدیل کرلیتے ہیں، جو کہ غلط ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی اے پلس چینل کے لیے قصیدہ بردہ شریف پڑھا تھا۔

تاہم اٴْشنا شاہ نے اس موقع پر مومنہ مستحسن کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ ان پر تنقید نہیں کررہیں۔ایک طرف جہاں کئی لوگوں نے اشنا شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے ان کے اس کھلے خط کی تعریف بھی کی، جن میں عثمان خالد بٹ،فریال محمود، فوٹو گرافر زارا ترین، اداکار ایاز سموں اور ماڈل رابعہ بٹ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:20:52

Rlated Stars :