ہالی وڈ میں میری زندگی پرسیریز بننا میرے لئے باعث فخر ہے ،مادھوری ڈکشٹ

جمعہ 18 اگست 2017 14:31

ہالی وڈ میں میری زندگی پرسیریز بننا میرے لئے باعث فخر ہے ،مادھوری ڈکشٹ
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء)بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ ہالی وڈ میں میری زندگی پرسیریز بننا میرے لئے باعث فخر ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے اپنے تازہ انٹرویومیں کہا ہے کہ جب میں2016ء میں چھٹیاں گزارنے کے لئے امریکا گئی تو وہاں سری نے جب مجھ سے کہا کہ وہ میری زندگی پر ایک فلم بنانا چاہتے ہیں تو وہ لمحہ میرے لئے حیران کن تھا اور پھر میں نے اور میرے شوہر نے ان سے بات کی اور اپنی کہانی کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ میں میری زندگی پرسیریز بننا میرے لئے باعث فخر ہے ۔

وقت اشاعت : 18/08/2017 - 14:31:59

Rlated Stars :