کنگنا کو ہریتھک سے محاذ آرائی نے فلم نگری میں اکیلا کردیا ‘

فلمی تقریبات میں بائیکاٹ شروع

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:45

کنگنا کو ہریتھک سے محاذ آرائی نے فلم نگری میں اکیلا کردیا ‘
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ہریتھک روشن سے محاذ آرائی فلمی کیرئیر اور ذاتی زندگی میں بھاری پڑنے لگی۔کنگنا رناوت نے ہریتھک روشن کو اپنا سابقہ عاشق قرار دیتے ہوئے ان پر فحش تصاویریں اور ای میلز کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد سے ہی لفظوں کی جنگ چھڑگئی تھی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے عدالت سے رجوع بھی کیا تھا اور انہوں نے کئی بار ہریتھک کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا لیکن ہریتھک روشن نے ٹوئٹر پر کھلا خط لکھ کر ان کے الزامات کی تردید کردی تھی تاہم اب یہی تردید کنگنا کو بھاری پڑنا شروع ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کو ہریتھک روشن سے محاذ آرائی نے فلم نگری میں اکیلا کردیا ہے اور فلمی تقریبات میں ان کا بائیکاٹ بھی شروع ہوگیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 12:45:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :