اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء 19ستمبر کو اپنی 45ویں سالگرہ منائیں گی

جمعہ 15 ستمبر 2017 12:55

اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء 19ستمبر کو اپنی 45ویں سالگرہ منائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء)اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء 19ستمبر بروز منگل کو اپنی 45ویں سالگرہ منائیں گی۔عائشہ ثنا 19ستمبر 1972ء کو پیدا ہوئیں انہوں نے اپنے فنی کریئر کا آ غاز پی ٹی وی کے ڈراموں سے کیا اور خوب شہرت پائی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کمپیئرنگ میں بھی نام کمایا ۔عائشہ ثنا پی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیتی رہی ہیں ۔اداکارہ نے سالگرہ منانے کے لئے ملبوسات کی تیاری کے ساتھ قریبی دوستوں کو بھی مدعو کرنے کے لئے فہرست ترتیب دیدی ہے ۔

وقت اشاعت : 15/09/2017 - 12:55:21

Rlated Stars :