ایکشن فلم ’’دی میگ‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیزکردیاگیا

فلم 10اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

بدھ 11 اپریل 2018 11:35

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) خوف اور دہشت کی علامت تصور کی جانے والے دیوہیکل شار ک کی دہشت پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’’دی میگ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔فلم 10اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ہدایتکار جون ٹرٹل ٹوب کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی گہرے سمندر میں ریسکیو پروگرام کا حصہ ایک اسے جانباز کے گِرد گھوم رہی ہے جو ستر فٹ کی دیوہیکل شارک کا سامنا کرتا ہے اور اس حملے میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

خوفناک شارک کی نشانہ بننے سے بچنے والا یہ ریسکیو اہلکار گہرے سمندر میں جانے سے خوف کا شکار ہو جاتا ہے جسے گہرے سمندر میں پھنسی ننھی آبدوز میں موجود افراد کو بچانے کا نیا مشن مشکل میں ڈال دیتا ہے ۔کولن وِلسن اوربیلے ایوری کی مشترکہ پرودکشن میں بننے والی یہ فلم امریکی ناول نگار اسٹیوایلٹن کے ناول سے ماخوذ ہے جس کی کاسٹ میں نامور ہالی وڈ اداکار جیسن اسٹیتھم مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ روبی روز،ریئن وِلسن ،رابرٹ ٹیلر،کلف کرٹس،بِنگ بِنگ لِی ،پیج کینیڈی سمیت دیگر کئی فنکار اہم کردروں میں دکھائی دینگے۔
وقت اشاعت : 11/04/2018 - 11:35:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :