عدالت کا ماڈل ایان علی کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی ، وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

بدھ 21 جون 2017 13:38

عدالت کا ماڈل ایان علی کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی ، وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت نے ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردیتفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمہ ماڈل ایان علی کے پیش نہ ہونے پر جج شیراز کیانی نے برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے ماڈل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کردی اور ملزمہ کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پرکرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایان علی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج ہونے کے فورا بعد بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد تاحال واپس نہیں لوٹیں۔ عدالت میں ان کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے جس میں وہ پیش نہیں ہورہیں جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/06/2017 - 13:38:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :