فلم ’’مبارکاں ‘‘ کی پذیرائی کے بعد فلم کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے،انیس بزمی

ہفتہ 29 جولائی 2017 13:01

فلم ’’مبارکاں ‘‘ کی پذیرائی کے بعد فلم کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے،انیس بزمی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2017ء) بالی وڈ ہدایتکار انیس بزمی نے فلم ’’مبارکاں ‘‘ کی پذیرائی کے بعد اس فلم کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیس بزمی کی فلم ’’مبارکاں‘‘ کو ریلیز کے پہلے دن ہی شائقین نے بہت پسند کیا ۔فلم میں انیل کپور ،ارجن کپور ،اتھیا شیٹھی ،ایلینا ڈی کروز اور دیگر شامل ہیں ۔فلم کے ہدایتکار کا کہنا ہے کہ شائقین کی جانب سے فلم کی پذیرائی کے بعد اب وہ فلم کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 29/07/2017 - 13:01:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :