گلوکار ہ فرحانہ ارشد کی کراچی میں ہونیوالے شو میں شاندار پرفارمنس

جمعرات 1 فروری 2018 12:06

گلوکار ہ فرحانہ ارشد کی کراچی میں ہونیوالے شو میں شاندار پرفارمنس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) گلوکار ہ فرحانہ ارشد نے کراچی میں ہونے والے شو میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ فرحانہ ارشد نے کراچی کی نجی یونیورسٹی میں اپنے فن کا زبردست مظاہر ہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے گیتوں کے ساتھ ملکہ ترنم نو ر جہاں ، فریدہ خانم ، تصور خانم اور استاد نصرت فتح علی خان کے گانے پیش کر کے حاضرین سے زبردست داد حاصل کی ۔ فرحانہ ارشد نے تقریباً تین گھنٹے تک لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور انکی پرفارمنس کے دوران یونیورسٹی کے طلبہ رقص بھی کرتے رہے ۔ علاوہ ازیں فرحانہ ارشد رواں ماہ کے آخر میں دبئی میں ہونے والے میوزیکل کنسرٹ میں بھی پرفارم کریںگی جہاں ان کے تین میوزیکل شو ہونگے ۔

وقت اشاعت : 01/02/2018 - 12:06:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :