سلمان خان نے 20 کلو وزن گھٹا لیا ،وزن گھٹانے کا عمل تکلیف دہ قرار

منگل 14 مارچ 2017 12:54

سلمان خان نے 20 کلو وزن گھٹا لیا ،وزن گھٹانے کا عمل تکلیف دہ قرار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) اداکار سلمان خان نے اپنا 18سے 20 کلو وزن گھٹا لیا تاہم وزن گھٹانے کے عمل کو انہوں نے تکلیف دہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وزن چڑھانا آسان کام ہے لیکن اس کو اتارنا ایک جوکھم ہے جس میں جسمانی تکلیف سے بھی گذرنا پڑتا ہے۔سلمان خان نے اپنے بات چیت میں کہا کہ انھوں نے فلم’’سلطان‘‘کے لئے اپنا وزن 96 کلو تک بڑھایا تھا لیکن ان کا وزن کم کرنے اور ’’فیٹ ٹو فٹ‘‘ ہونے کے لئے تکلیف دہ جسمانی تجربے سے گذرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ انھوں نے اپنا 18سے 20 کلو وزن گھٹا لیا ہے۔

وقت اشاعت : 14/03/2017 - 12:54:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :