شوبز نیوز*

ہالی ووڈ کی نئی فلم سائن نہیں کی:دپیکا پڈوکون

بدھ 29 مارچ 2017 16:19

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ انہوں نے ہالی ووڈ کی کوئی نئی فلم سائن نہیں کی ہے۔دپیکا نے اپنے انٹرویو میں ہالی ووڈ کی نئی فلم ملنے کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ یہ محض افواہیں ہیں فی الحال ان کے پاس ہالی ووڈ کی کوئی فلم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

آفرز ضرورآ رہی ہیں اور جب بھی کوئی فلم سائن کی کھل کر بتاؤں گی ،میں اس وقت اپنے کیرئیر سے بہت مطمئن ہوں۔

وقت اشاعت : 29/03/2017 - 16:19:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :