کثیر لاگت سے بننے والی فلم ’’شو رشرابا‘‘ اگلے ماہ ریلیز ہونے کا امکان

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:01

کثیر لاگت سے بننے والی فلم ’’شو رشرابا‘‘ اگلے ماہ ریلیز ہونے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) کثیر لاگت سے بننے والی فلم ’’شو رشرابا‘‘ اگلے ماہ ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم ’’شور شرابا ‘‘تقریباً ایک سال قبل مکمل کرلی گئی تھی مگر بعض وجوہات کی بناء پر اس کو ریلیز نہیں کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

تاہم اب سہیل خان پروڈکشن نے اپنی میگا بجٹ سے بننے والی فلم ’’شو ر شرابا‘‘کو اپریل میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،فلم کی نمائش سے قبل فلم میں کام کرنے والے اداکار مختلف شہروں میں فلم کی تشہیری مہم میںشریک ہونگے ۔

فلم میں گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کرتے ہوئے ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر اداکاروں میں عدنان خان ، میرا ، لیلیٰ ، اچھی خان اور سخاوت ناز سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں ۔ فلم کی کوریو گرافر ریشماں اور ہدایتکار حسنین حیدر آباد جن کا تعلق بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے ہے ۔اس حوالے سے فلم میں کام کرنے والے اداکار شدت سے فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں ۔
وقت اشاعت : 17/03/2018 - 13:01:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :