کوک اسٹوڈیو نے اپنے 10 ویں سیزن کے ساتھ اہم سنگ میل عبور کرلیا
پیر 17 جولائی 2017 19:25
(جاری ہے)
کوک اسٹوڈیو پاکستان کے مثبت امیج اور روشن پہلو کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے لایا ہے۔ اسکے شائقین کی تعداد دنیا بھر کے 150 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے۔ مزید یہ کہ گزشتہ دہائی میں پہلے سے زیادہ وسائل اور پلیٹ فارمز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو اس پلیٹ فارم کی بدولت کھڑے ہونے میں مدد ملی۔
کوک اسٹوڈیو کے 10 ویں سیزن کا سنگ میل عبور کرنے کے حوالے سے کوکا۔کولا پاکستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا، "ایک دہائی قبل اس مشکل سفر کے آغاز کے ساتھ ہم طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں۔ پچھلے سالوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ہم اس بات پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں کہ کوک اسٹوڈیو غیرمعروف اور کم شہرت یافتہ موسیقاروں کو قومی دھارے میں لانے، موسیقی کی اصناف جیسے قوالی اور صوفی میوزک کو پاکستان کے نوجوانوں سے ازسرنو متعارف کرانے، معیاری فیوژن میوزک کی تیاری کے وعدے کی تکمیل جاری رکھنے اور ملک میں عملاً میوزک انڈسٹری کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کرنے سمیت بہت کچھ حاصل کرنے کے قابل ہوگیا ہے۔ " گزشتہ سالوں میں کوک اسٹوڈیو نے نئے فن کاروں کو پلیٹ فارم فراہم کیا ہے تاکہ وہ معروف گلوکاروں اور موسیقاروں کے ساتھ پرفارم کرکے گم نامی سے باہر نکلیں اور ملکی سطح پر اپنی پہچان بنائیں۔ پاکستانی میوزک میں بعض بڑے ناموں کے ساتھ کوک اسٹوڈیو اپنے سیزن 10 میں اسی طرح مزید نئے باصلاحیت نام شامل کرے گا۔ ان نوجوان آرٹسٹس میں ملک کے صف اول کے بعض گلوکاروں کے بچے بھی اپنے والد کے ساتھ پرفارم کرکے اپنے والدین کے ورثے اور روایات کو آگے بڑھائیں گے۔ کوک اسٹوڈیو اپنی 10 ویں سالگرہ منا رہا ہے اور گزرے سالوں میں پیدا ہونے والا فرق دیکھ سکتا ہے، یہ فرق صرف پرفارم کرنے والے گلوکار ہی نہیں بلکہ ہاؤس بینڈ، انفرادی موسیقار، تکنیکی تعاون کے ماہرین سمیت دیگر بہت سے افراد کی زندگیوں میں بھی آیا ہے۔ کوک اسٹوڈیو (Sound of the Nation)کے شائقین امید رکھیں کہ اس سیزن کے دوران وہ اپنے ماضی کی یادوں میں کھو جائیں گے اور آنے والے کئی سالوں تک اس سیزن سے ان کی جذباتی وابستگی برقرار رہے گی۔Famous Showbiz Stars
Kashif Khan
Mehreen Jabbar
Tom Hiddleston
Jennifer Tilly
Anthony Michael Hall
Alamzeb Mujahid
Nandita Das
Cliff Curtis
Blake Lively
Babar Ali
Sarah Hyland
Uday Chopra
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ