شریا گھوشال نے ’’چکنی چنبیلی‘ ‘ جیسے گانوں سے توبہ کرلی

جمعہ 21 جولائی 2017 13:04

شریا گھوشال نے ’’چکنی چنبیلی‘ ‘ جیسے گانوں سے توبہ کرلی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) مایہ ناز بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے بالی ووڈ فلم ‘اگنی پتھ’ کا مقبول گیت’چکنی چنبیلی’ جیسے گانوں سے دور رہنے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شریا گھوشال نے کہا کہ ’چکنی چنبیلی‘ ان کے لیے ایک میوزیکل تجربہ تھا جو پھوہڑپن کے آخری کنارے پر تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ اس نغمے کے دو مصرعوں پر انھیں اعتراض تھا اور فلم کے پروڈویسر کرن جوہر نے بھی ان سے اتفاق کیا تھا اور پھر اسے گانے سے خارج کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی ایک حد اور معیار ہوتا ہے۔ چنبیلی کے بعد بھی مجھے اسی طرح کے کئی گانے ملے جن کے الفاظ سنتے ہی مجھے لگا کہ میں یہ نہیں گا پائوں گی اور اسی لیے میں نے بہت سے نغموں کو ٹھکرا دیا۔’
وقت اشاعت : 21/07/2017 - 13:04:03