گلوکارہ گلوریا استفان پر بنی ڈاکومنٹری کی نمائش

بدھ 18 جولائی 2018 16:24

گلوکارہ گلوریا استفان پر بنی ڈاکومنٹری کی نمائش
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) امریکی گلوکارہ گلوریا استفان اپنی زندگی پر بنی ڈاکومنٹری فلم ''آن یور فیٹ'' کی نمائش کے لئے ہالی ووڈ پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں پیدا ہونیوالی گلوکارہ گلوریا استفان کی سوانح ''آن یور فیٹ'' 92جولائی کو لاس اینجلس کے ''ہالی ووڈ پینٹجز تھیٹر'' میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔فلم گلوریا کے 30 سالہ کیریئر میں اتار چڑھاؤ کی کہانی ہے، امریکا آنے اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچے کی کہانی اس میں بیان کی گئی ہے۔ اس موقع پر گلوریا نے لاطینی امریکا کے شہریوں کو پیغام دیا کہ جب غمگین ہوں، خود کو مضبوط کریں، اپنی ثقافت کو محفوظ رکھیں، ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے۔

وقت اشاعت : 18/07/2018 - 16:24:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :