مسلم علماء نے بھارتی گلوکارہ کیخلاف فتویٰ جاری کر دیا

ہفتہ 18 مارچ 2017 13:39

مسلم علماء نے بھارتی گلوکارہ کیخلاف فتویٰ جاری کر دیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) بھارتی ریاست آسام میں ایک مسلم علماء کے گروپ نے انڈین جونیئر آئیڈل میں حصہ لینے والی بھارتی گلوکارہ کیخلاف فتویٰ جاری کردیا ، علماء نے گلوکارہ کو اسٹیج پر گانے گانے سے روکنے کے حوالے سے فتویٰ جاری کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں 43 مسلمان علماء نے 16 سالہ بھارتی گلوکارہ کیخلاف فتویٰ جاری کردیا، فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ موسیقی کے کنسرٹس اور گانے گانا شریعت کیخلاف اور حرام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناہید آفرین نے 25 مارچ کو آسام کے علاقے لنکا کے ایک کالج کے کنسرٹ میں پرفارم کرنا ہے، علماء نے اسی بات سے ناراض ہو کر ناہید آفرین اور منتظمین کے خلاف کل فتوی جاری کیا گیا کیونکہ علما کے مطابق کنسرٹ کے مقام پر مسجد اور قبرستان واقعہ ہے ، جس کی وجہ سے مقدس مقامات کا تقدس پامال ہوگا۔
وقت اشاعت : 18/03/2017 - 13:39:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :