ولی بخاری کی نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت

نصرت فتح علی خان کی غزل سنا کر حاضرین کے دل جیت لیے

پیر 27 فروری 2017 13:38

ولی بخاری کی نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) گلوکار و اداکار ولی بخاری نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ گلوکار و اداکار ولی بخاری نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کر کے میزبان کے دلچسپ سوالوں کے جوابات خوبصورتی سے دیئے ۔

(جاری ہے)

شو کے دوران ولی بخاری نے استاد نصرت فتح علی خان کی غزل سنا کر حاضرین کے دل جیت لیے اور ان سے بھرپور داد حاصل کی ۔

وقت اشاعت : 27/02/2017 - 13:38:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :