اداکارطلعت حسین کی طبعیت ناساز، بیٹی کی مداحوں سے دعا کی درخواست

ہفتہ 27 جنوری 2024 22:17

اداکارطلعت حسین کی طبعیت ناساز، بیٹی کی مداحوں سے دعا کی درخواست
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2024ء) پاکستان کے معروف سینیئر اداکار طلعت حسین کی طبعیت ناساز ہے جس پر ان کی بیٹی تزین حسین نے اپنے والد کیلئے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارطلعت حسین کی بیٹی تزین حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایاکہ ان کے والد طلعت حسین کو یادداشت کے کافی مسئلے درپیش ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ان کے والد کو لوگوں کو یاد نہیں رکھ پارہے جن سے وہ ملاقات کررہے ہیں، یہاں تک وہ لوگوں کے نام بھی بھول رہے ہیں۔اداکارہ نے تمام مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے والد کی صحت یابی کیلئے دعائیں کریں تاکہ وہ جلد از جلد ہشاش بشاش ہوجائیں اور اسکرین کے پردے پر نظر آسکیں۔

وقت اشاعت : 27/01/2024 - 22:17:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :