رقص کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ہر فنکارہ کے لئے ضروری ہے‘میگھا

جمعہ 15 ستمبر 2017 12:33

رقص کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ہر فنکارہ کے لئے ضروری ہے‘میگھا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) نامور اداکارہ میگھانے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ رقص کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ہر فنکارہ کے لئے ضروری ہے‘ ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میںمیگھا نے کہا کہ نئی آنے والی خواتین اداکاراں کے لئے کوئی اکیڈمی یا اداکاری کی بنیادی تعلیم فراہم کرنے والا کوئی ادارہ موجود نہیں جس کی وجہ سے لاتعداد نیا ٹیلنٹ نوسر باز اور نام نہاد پروڈیوسروں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے جس ک لئے حکومت کو قانون سازی کرنی چاہیے اور ایسے نوسر بازروں کو کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے ۔

وقت اشاعت : 15/09/2017 - 12:33:31

Rlated Stars :