الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے ہالز کا 23مارچ کو ہونیوالا افتتاح تاخیر کا شکار

منگل 20 مارچ 2018 13:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے ہالز کا 23مارچ کو ہونیوالا افتتاح تاخیر کا شکار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے ہال l اور ہال ll کو تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری تھا اور توقع کی جا رہی تھی کہ 23مارچ کو دونوں ہالز کو اسٹیج ڈراموں کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا تاہم پاکستان سپر لیگ کے میچز سے قبل ہی قذافی اسٹیڈیم کی سکیورٹی سنبھال لی گئی جس کی وجہ سے الحمراء میں ہونیوالا کام التواء کا شکار ہو گیا ۔اب اس کا افتتاح اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے جس کے بعد ہال lاور ہال llکو اسٹیج ڈراموں کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/03/2018 - 13:33:16