بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج
اداکارہ اور ان کے شوہر کے خلاف ٹیکسٹائل کمپنی کے مالک نے 24 لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا
جمعہ 28 اپریل 2017 23:09
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ٹیکسٹائل کمپنی کے مالک نے ممبئی پولیس کمشنر کو بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ’’ بگ ڈیل‘‘ کمپنی نے ٹی وی اشتہارات کے ذریعے آن لائن بیڈ شیٹس فروخت کی ہیں جن کی مالیت 24 لاکھ سے زائد بنتی ہے لیکن ان سب فروخت کی گئی بیڈ شیٹس کی رقم ٹیکسٹائل کمپنی کو نہیں ملی اور متعدد بار رقم کا تقاضہ بھی کیا گیا جس کے باوجود واجب الادا رقم نہیں دی گئی لہذا ’’بگ ڈیل‘‘ کمپنی کے ڈائریکٹرز شلپا شیٹھی اور راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
پولیس نے ٹیکسٹائل کمپنی کی جانب سے درخواست کے بعد شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف ممبئی کے بھاونڈی پولیس اسٹیشن میں دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Kate Mara
Akshara Haasan
Raai Laxmi
Payal Chuadhry
Ahmad Ali Butt
Kate Beckinsale
Sharon Stone
Iqra Aziz
Paul Rudd
amrita singh
Boman Irani
Nazia Hassan
Showbiz News In Urdu
-
کینیڈین ریپر ڈریک کے گھر کے باہر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ زخمی
-
میٹ گالا، کیٹی پیری اور ریحانہ کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
کانزفلم فیسٹیول ، ریڈ کارپٹ کی میزبانی کتے کے سپرد کردی گئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
امتیازعلی کی شاہد اور کرینہ کے بریک اپ پر لب کشائی