بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

اداکارہ اور ان کے شوہر کے خلاف ٹیکسٹائل کمپنی کے مالک نے 24 لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا

جمعہ 28 اپریل 2017 23:09

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف 24 لاکھ کے فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ٹیکسٹائل کمپنی کے مالک نے ممبئی پولیس کمشنر کو بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ’’ بگ ڈیل‘‘ کمپنی نے ٹی وی اشتہارات کے ذریعے آن لائن بیڈ شیٹس فروخت کی ہیں جن کی مالیت 24 لاکھ سے زائد بنتی ہے لیکن ان سب فروخت کی گئی بیڈ شیٹس کی رقم ٹیکسٹائل کمپنی کو نہیں ملی اور متعدد بار رقم کا تقاضہ بھی کیا گیا جس کے باوجود واجب الادا رقم نہیں دی گئی لہذا ’’بگ ڈیل‘‘ کمپنی کے ڈائریکٹرز شلپا شیٹھی اور راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

پولیس نے ٹیکسٹائل کمپنی کی جانب سے درخواست کے بعد شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف ممبئی کے بھاونڈی پولیس اسٹیشن میں دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :