جسٹن بیبر نے بھارت میں پرفارمنس کے لیے اپنے مطالبات بتا دئے

گلوکار کی فرمائشی لسٹ دیکھ کر بھارتی حکام ہکا بکا رہ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 مئی 2017 15:40

جسٹن بیبر نے بھارت میں پرفارمنس کے لیے اپنے مطالبات بتا دئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2017ء) : معروف اور عالمی شہرت یافتہ نوجوان گلوکار جسٹن بیبر کے بھارتی مداحوں میں جسٹن بیبر کو بھارت میں پرفارم کرنے کی دعوت دی تھی جس پر گلوکار جسٹن بیبر نے دورہ بھارت کے لیے اپنے مطالبات اور فرمائشوں کی ایک لمبی فہرست بنا کر متعلقہ حکام کو بھجوا دی ہے۔ جسٹن بیبر کی یہ فہرست دیکھ کر ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا ہے جبکہ بھارتی مداح اپنے پسندیدہ گلوکار کی پرفارمنس کو رواں ماہ کی دس تاریخ کو ڈی وائے پٹیل اسٹیڈیم میں انجوائے کریں گے۔

جسٹن بیبر کی ٹیم کی جانب سے کانسرٹ انتظامیہ کو بتایا گیا کہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا قافلہ دس لگژری گاڑیوں اور دو بسوں پرمشتمل ہوگا۔ جسٹن بیبر صرف ہیلی کاپٹر میں ہی اسٹیڈیم جائیں گے۔

(جاری ہے)

گلوکار کے آٹھ ذاتی گارڈز سمیت ایک سو بیس افراد کے لئے بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے زیڈ لیول کی سکیورٹی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ ٹیم کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں ایک رولز رائس گاڑی،بیک اسٹیج سوئمنگ پول، صوفی سیٹ واشنگ مشین ، ریفریجریٹر، پنگ پانگ ٹیبل، پلے اسٹیشن، آئی او ہاک، صوفہ سیٹ،الماری اور مساج ٹیبل رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گلوکار کا ڈریسنگ روم سفید پردوں کے ساتھ سجایا جائے گا جس میں 12 سفید رومال بھی ہوں گے۔ انتظامیہ نے کینڈین گلوکار کے لئے دو فائیو اسٹار ہوٹل بک کروائے ہیں جبکہ گلوکارجسٹن بیبر خود 1 ہزار اسکوائر فٹ کے کمرے میں قیام کریں گے۔ اس کمرے کو جسٹن بیبرکی پسند کے عین مطابق انہی کی خواہش پر جامنی رنگ سے سجایا گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ گلوکار کے چار روزہ دورے کے دوران بھارت کے معروف شیف جسٹن بیبر کے لئے ان کی فرمائش کے مطابق خصوصی کھانے بھی تیار کریں گے۔ کینڈین گلوکار جسٹن بیبر کی ان فرمائشوں نے بھارتی انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
وقت اشاعت : 04/05/2017 - 15:40:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :