صحت میں بہتری؛ عمرشریف کوگھرجانے کی اجازت

چھاتی میں انفیکشن کی وجہ سے تین روز قبل لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا

جمعہ 12 مئی 2017 21:18

صحت میں بہتری؛ عمرشریف کوگھرجانے کی اجازت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ کامیڈین عمرشریف کی طبیعت سنبھلنے پرڈاکٹروں نے انھیں گھرجانے کی اجازت دیدی۔عمرشریف کو چھاتی میں انفیکشن کی وجہ سے تین روز قبل لاہور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد ڈاکٹرزنے ان کی حالت تسلی بخش قراردی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ عمرشریف چندروزقبل اپنی فیملی سے ملنے کے لیے لاہور آئے جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے رپورٹ سامنے آنے کے بعد اہل خانہ کوبتایا کہ انھیں چیسٹ انفیکشن ہے اوران کا یورک ایسڈ بھی بڑھا ہوا ہے، جس کی وجہ سے پاؤں میں شدید تکلیف محسوس کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹروں نے انھیں اسپتال میں داخل کیا اورطبعیت سنبھلنے کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دید ی۔۔
وقت اشاعت : 12/05/2017 - 21:18:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :