فلمی کیرئیر کے آغاز سے اب تک دبلی پتلی نظر آنے وا لی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی تازہ تصاویرنے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا

جمعہ 12 مئی 2017 21:45

فلمی کیرئیر کے آغاز سے اب تک دبلی پتلی نظر آنے وا لی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی تازہ تصاویرنے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) فلمی کیرئیر کے آغاز سے اب تک دبلی پتلی نظر آنے وا لی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی تازہ تصاویرنے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر انکے مداح بھی ہکا بکا ہیں۔ تصاویر میں 43سالہ اداکارہ پہلے کی نسبت زیادہ صحت مند دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایشوریا رائے 19اور 20مئی کو ریڈ کارپٹ میں شرکت کرنے والی ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر میں ایشوریا رائے نے بیبی پنک رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جس میں وہ بے حد خوبصورت اور پہلے کی نسبت زیادہ صحت مند نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے اپنی گود میں بچی کو بھی اٹھا رکھا ہے۔اس کے علاوہ دیگر تصاویر میں ایشوریا رائے نے سرمئی رنگ کا لبا س زیب تن کر رکھا ہے جبکہ انکا چہرہ زیادہ بھرا ہوا اور تروتازہ نظر آرہا ہے۔۔
وقت اشاعت : 12/05/2017 - 21:45:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :