گلوکارہ شازیہ خشک نے طویل عرصے کے بعد کراچی میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ

ہفتہ 20 مئی 2017 18:04

گلوکارہ شازیہ خشک نے طویل عرصے کے بعد کراچی میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) گلوکارہ شازیہ خشک نے طویل عرصے کے بعد کراچی کے مقامی ہال میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ شازیہ خشک نے کراچی میں ہونے والے لائیو شو میں اپنے روائتی انداز میں گلوکاری کا شاندار مظاہرہ کر کے شائقین سے زبردست داد حاصل کی۔

(جاری ہے)

گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران ہال میں بیٹھے منچلے دیوانہ وار رقص کرتے رہے۔ گلوکارہ شازیہ خشک شائقین کی جانب سے ملنے والی پذیرائی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھیں۔ شو کے آخر میں اپنے تمام پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی آپ لوگوں کے لئے پرفارم کرتی رہوں گی کیونکہ میرا جینا مرنا آپ لوگوں کے ساتھ ہی ہے۔

وقت اشاعت : 20/05/2017 - 18:04:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :