نازیہ حسن کو ہم سے بچھڑے نو برس ہوگئے

جمعرات 13 اگست 2009 11:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13اگست 2009 ء)پاکستان میں پاپ موسیقی کو عروج پر پہنچانے والی گلوگارہ نازیہ حسن کو ہم سے بچھڑے نو برس ہوگئے ہیں۔نازیہ حسن 3 اپریل انیس سو پینسٹھ کو نواب سید صغیر الدین کے گھر پیدا ہوئیں۔ پندرہ برس کی عمر سے عملی زندگی کا آغاز کرنے والی نازیہ حسن کو بھی شاید مستقبل میں ملنے والی شہرت کا اندازہ نہیں تھا۔بھارتی فلم قربانی کیلئے گایا گیا گانا ”آپ جیسا کوئی “ ان کی پہچان بن گیا۔

(جاری ہے)

سن1981 میں ریلیز ہونے والے نازیہ حسن کے پہلے البم ڈسکو دیوانے نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔ عالمی شہرت یافتہ شمارے ٹائمز نے نازیہ حسن کو اس وقت کی ان با اثر پچاس شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ،جنھوں نے پاک و ہند کی نوجوان نسل کے مزاج پر گہر ااثر ڈالا۔ اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کرپاکستان میں پاپ موسیقی کو نیا رجحان دینے والی نازیہ حسن، کینسرجیسے موذی مرض کا شکار ہو گئیں اور چھتیس برس کی عمر میں ہم سے جدا ہو گئیں۔نازیہ حسن آج ہم میں نہیں مگر ان کی میٹھی آواز ہمیشہ ہمار ے کانوں میں رس گھولتی رہے گی۔
وقت اشاعت : 13/08/2009 - 11:57:15

Rlated Stars :