سیف علی خان کی بیٹی نے سلومیاں کوناراض کردیا

اتوار 4 جون 2017 14:00

سیف علی خان کی بیٹی نے سلومیاں کوناراض کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء)بھارتی اداکار سلمان خان نے سارہ سے ملنے کے لیے موبائل پر پیغام بھیجا لیکن سارہ کی جانب سے جواب نہ ملنے پر سلو میاں ناراض ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پٹودی کے نواب سیف علی خان کی بیٹی بالی وڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ خان ابھیشیک کپور کے ساتھ پہلی فلم’ کیدار ناتھ ‘کرنے جارہی ہیں اس فلم میں وہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رومانوی کردار میں نظر آئیں گی، سارہ علی خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے بھارتی فلم نگری کے بڑے بڑے نام میدان میں ا?ئے جن میں کرن جوہر اور سلمان خان سر فہرست ہیں تاہم سارہ علی خان نے دونوں میں سے کسی کو بھی ترجیح نہیں دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان سارہ کو اپنے بہنوئی کے ساتھ فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے جس کے لیے ان کی پی آر ایجنسی نے پریس ریلیز بھی جاری کردی تھی جب کہ کچھ اطلاعت کے مطابق سارہ خود بھی سلمان خان کے بہنوئی کے ساتھ فلم کرنے لیے تیار تھیں لیکن پھر انہوں نے اچانک انکار کردیا
وقت اشاعت : 04/06/2017 - 14:00:40