سنجو بابا کی زندگی پر بننے والی فلم نے ریلیز سے پہلے ہی 180 کروڑ بٹور لئے

اتوار 4 جون 2017 14:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) سنجو بابا کی زندگی پر بننے والی فلم ریلیز سے پہلے ہی 180 کروڑ بٹور لئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ہر روز کمائی کے نئے نئے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں ۔سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سے بہت توقعات لگائی جارہی ہیں کیونکہ اس فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں جو منا بھائی سیریز، 3 ایڈٹس اور پی کے جیسی فلمیں بناچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا نیا پروجیکٹ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ہے جس میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور ادا کررہے ہیں۔اس فلم نے ریلیز سے قبل ہی کمائی کا ایسا نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ جسے سن کر بالی ووڈ کے ماہرین کی بولتی ہی بند ہوگئی ہے اور یہ ہے کہ فلم کی ریلیز کے حقوق فلم ساز کمپنی فوکس اسٹار انڈیا نے 180 کروڑ روپے میں خریدے ہیں لیکن اس میں سیٹلائٹ حقوق شامل نہیں۔اور تو اور یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ حقوق بھی 85 فیصد منافع کے تناسب سے فروخت ہوئے ہیں
وقت اشاعت : 04/06/2017 - 14:00:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :