پریانکا چوپڑا بے واچ کی بیرون ملک تشہیر کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

جمعرات 8 جون 2017 17:56

پریانکا چوپڑا بے واچ کی بیرون ملک تشہیر کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2017ء)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑااپنی ہالی وڈ فلم بے واچ کی بیرون ملک تشہیر کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں وہ گذشتہ رات ممبئی ایئرپورٹ پرپہنچیں اور انہوں نے سیاہ جمپ سوٹ اور اس پر مونو کروم شرگ پہن رکھی تھی جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے پہلی ہالی وڈ فلم بے واچ میں منفی وکٹوریہ لیڈ کا کردار ادا کیا ہے۔ان کی فلم امریکا میں 26 مئی جبکہ بھارت میں 2 جون کو ریلیز کی گئی۔

وقت اشاعت : 08/06/2017 - 17:56:53