سیاسی جماعتوں کی جانب سے کلچر ونگ میں عہدے کی پیشکش ہوئی مگر سیاسی چکر میں نہیں پڑنا چاہتا ‘ عارف لوہار

جمعہ 9 جون 2017 20:15

سیاسی جماعتوں کی جانب سے کلچر ونگ میں عہدے کی پیشکش ہوئی مگر سیاسی چکر میں نہیں پڑنا چاہتا ‘ عارف لوہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) معروف گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ فقیر آدمی ہوں ،اپنے حال میں خوش ہوں اور اپنے خدا کی دی ہوئی نعمتوں کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے ، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میںروز رکھنے کے ساتھ نفلی عبادات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقدس ماہ میں روزے رکھنے اور عبادت کرنے کا جس قدر دلی سکون مل رہا ہے وہ میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔

ہم سب کو اپنے خدا کاشکر ادا کرنا چاہیے جس نے ہمیں اپنی زندگی میں ہی رمضان جیسا بابرکت مہینہ عطا ئ کیا ہے۔ عارف لوہار نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کلچر ونگ میں عہدے کی پیشکش کی جارہی ہے مگر میں کسی سیاسی چکر میں نہیں پڑنا چاہتا ،میری دعائیں سب کے ساتھ ہے اور خاص طور پر میں ان لوگوں کا تہہ دل سے مشکورہوں جنہوںنے مجھے یاد رکھا اور میرے پاس ان کے لئے دعائیں اور نیک تمنائیں ہیں۔ ۔
وقت اشاعت : 09/06/2017 - 20:15:01