آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ دہلی کے مادام تسائو میوزیم میں رکھا جائے گا

منگل 13 جون 2017 13:02

آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ دہلی کے مادام تسائو میوزیم میں رکھا جائے گا
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ دہلی کے مادام تسائومیوزیم میں رکھا جائے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ دہلی میں مادام تسائو میوزیم میں دیگر معروف اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مادام تسائوکی ماہرین ٹیم نے آشا بھوسلے سے ممبئی میں ملاقات کی ۔اس حوالے سے آشابھوسلے نے اس اعزاز پرمادام تسائواوراپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ احساس اور تجربہ میرے لئے بہت منفرد اور خوش کن ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے مومی مجسمے کی حتمی شکل دیکھنے کے لئے بہت پر جوش ہوں اور مجھے دہلی میں اس کے افتتاح کابے صبری سے انتظار ہے۔

وقت اشاعت : 13/06/2017 - 13:02:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :