دپیکا پڈوکون نے دوسری ہولی وڈ فلم بھی سائن کرلی

منگل 13 جون 2017 19:47

دپیکا پڈوکون نے دوسری ہولی وڈ فلم بھی سائن کرلی
ٴْممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہولی وڈ میں فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کے ساتھ کامیاب انٹری کی، جس کے بعد سے ان کے مداح یہی جاننا چاہتے ہیں کہ وہ دوسری ہولی وڈ فلم کون سی کریں گی۔اور اب ایسا لگ رہا ہے جیسے دپیکا پڈوکون نے دوسری ہولی وڈ فلم بھی سائن کرلی ہے۔لیکن یہ کوئی نئی فلم نہیں بلکہ ان کی کامیاب ہولی وڈ ڈیبیو کا سیکوئل ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جب فلم کے ہدایت کار ڈی جے کروسو سے فلم کے سیکوئل میں دپیکا کو کاسٹ کرنے کا سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کی حامی بھرتے ہوئے بتایا کہ دپیکا پڈوکون بھی اس فلم میں موجود ہوں گی۔خیال رہے کہ فلم ‘ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں دپیکا نے سرینا انگر نامی جاسوس کا کردار ادا کیا تھا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ دپیکا پڈوکون اپنے مصروف شیڈول میں سے وقت نکال کر اس نئی ہولی وڈ فلم کو کب سائن کریں گی۔۔
وقت اشاعت : 13/06/2017 - 19:47:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :