اداکار شکیل صدیقی اور کاشف خان سوہنی سرکس شو میں پرفارمنس کیلئے بھارت روانہ ہوگئے

بدھ 23 ستمبر 2009 14:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2009ء) کراچی کے اداکار شکیل صدیقی اور کاشف خان بھارتی چینل میں پرفارمنس کیلئے ممبئی روانہ ہوگئے ۔ جہاں وہ سوہنی سرکس شو میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چند ماہ قبل شکیل صدیقی اور کاشف خان کو ممبئی حملوں کے دوران مذکورہ ٹی وی کے پروگرام میں پرفارمنس کے دوران بھارت سے زبردستی پاکستان بھیج دیا گیا تھا ۔ اب حالات بہتر ہونے پر اداکار شکیل صدیقی اور کاشف خان بھارت روانہ ہو گئے ہیں ۔ جہاں وہ سوہنی سرکس میں پرفارمنس کرینگے ۔

وقت اشاعت : 23/09/2009 - 14:35:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :