شاہینو تم نے کھیل کے ہرمیدان میں ایک بہترین کردار ادا کیا،تمہیں جیت بہت بہت مبارک ہوعدنان سمیع خان کا پیغام سامنے آگیا

بدھ 21 جون 2017 19:43

شاہینو تم نے کھیل کے ہرمیدان میں ایک بہترین کردار ادا کیا،تمہیں جیت بہت بہت مبارک ہوعدنان سمیع خان کا پیغام سامنے آگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) نامور گلوکار اور سابق پاکستانی شہری عدنان سمیع کے دل میں اپنی جنم بھومی سے محبت ایک بار پھر جاگ اٹھی ہے، آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی فتح پر وہ بھی میدان میں آگئے او ر شاہینوں کی فتح پر انہیں مبارکباد پیش کردی۔

(جاری ہے)

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے نامور گلوکار اور سابق پاکستانی شہری عدنان سمیع نے شاہینوں کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوگو! یہ صرف ایک کھیل ہے اور ساتھ ہی بھارتی کرکٹر ز کو اپنی غلطیاں سدھارنے کا مشور ہ بھی دے دیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ جیت مبارک پاکستان ، شاہینو تم نے کھیل کے ہرمیدان میں ایک بہترین کردار ادا کیا، تمھیں جیت بہت بہت مبارک ہو
وقت اشاعت : 21/06/2017 - 19:43:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :