اداکارہ مہک نور نے پرستار سے گاڑی کا تحفہ لینے سے معذرت کر لی

ہفتہ 1 جولائی 2017 13:37

اداکارہ مہک نور نے پرستار سے گاڑی کا تحفہ لینے سے معذرت کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2017ء) اداکارہ مہک نور نے پرستار سے گاڑی کا تحفہ لینے سے معذرت کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ مہک نور ان دنوں تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ باہو بلی ‘‘ میں پرفارم کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جب وہ ڈرامہ کرنے کے بعد واپس گھر جانے لگیں تو فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے بلال اختر نامی پرستار نے اپنی گاڑی کی چابی اداکارہ مہک نور کو دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے لئے شاندار پرفارمنس کا تحفہ ہے ۔

جس پر اداکارہ مہک نور نے پرستار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی آپ کو مبارک ہو ، میرے لیے آپ کے تعریفی کلمات ہی سب سے بڑا تحفہ ہے اور میں آپ کی اس محبت کو ہمیشہ یاد رکھوں گی۔ اس موقع پر ان کے پرستار نے مہک نور کو کھانے کی پیشکش بھی کی لیکن اداکارہ نے معذرت کر لی ۔
وقت اشاعت : 01/07/2017 - 13:37:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :