کترینہ کیف کی تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد

جمعہ 7 جولائی 2017 17:36

کترینہ کیف کی تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2017ء)بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر فیس بک پر شیئرکی، جسے انہوں نے چند ہی گھنٹوں بعد ہٹالیا۔

(جاری ہے)

تصویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ پہلے سے لی گئی تھی، مگر چند ہی گھنٹوں میں تصویر وائرل ہونے کے بعد اسے اداکارہ نے اپنے فیس بک پیج سے ہٹالیا۔

شیئر کی گئی تصویر میں کترینہ کیف اور 82 سالہ دلائی لامہ کو ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملائے کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں کترینہ کیف پرسکون دکھائی دے رہی ہیں، جب کہ دلائی لامہ اپنے مذہبی اور روایتی لباس میں ملبوس ہیں۔دلائی لامہ چین کے زیر انتظام تبت کے روحانی پیشوا ہیں، وہ 13 ویں دلائی لامہ ہیں، ان کی 82 وین سالگرہ 6 جولائی کو منائی گئی۔۔
وقت اشاعت : 07/07/2017 - 17:36:11