میں ہمیشہ سے سنیل شیٹھی کے اچھے رویے سے متاثرہوں،انوشکا شرما

جمعہ 7 جولائی 2017 21:17

میں ہمیشہ سے سنیل شیٹھی کے اچھے رویے سے متاثرہوں،انوشکا شرما
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2017ء) بالی وڈاداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے سنیل شیٹھی کے اچھے رویے سے متاثرہوں۔

(جاری ہے)

جمعہ کوبھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹھی نے انوشکا شرما کی فلم ’’جب ہیری میٹ سجل‘‘ کی تعریف کی جس پر انوشکا شرما نے کہا کہ وہ ہمیشہ سنیل شیٹھی کے اچھے رویے سے متاثر ہوتی ہیں۔امتیاز علی کی فلم ’’جب ہیری میٹ سجل ‘‘ میں انوشکا شرما گجراتی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں ان کا نام سجل ہے۔فلم 4اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ۔

وقت اشاعت : 07/07/2017 - 21:17:47