ارجن رامپال فلم "ڈیڈی" میں غنڈے کا کردار ادا کریں گے

ہفتہ 8 جولائی 2017 15:37

ارجن رامپال فلم "ڈیڈی" میں غنڈے کا کردار ادا کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار ارجن رامپال اپنی نئی آنے والی فلم "ڈیڈی" میں غنڈے کے کردار میں نظر آئیں گے۔فلم سیاستدان اور گینگسٹر ارون گولی کی زندگی پر مبنی ہے جب کہ ارجن رامپال ارون گولی کا کردار نبھاتے نظر آئینگے۔ فلم رواں ماہ21 تاریخ کو ریلیز ہونا تھی تاہم ارون گولی کی بیٹی گیتا کی گزارش کے بعد فلم اب 8 ستمبر 2017 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ستمبر میں ریلیز ہونے کی وجہ ارون گولی جس کی زندگی پر یہ فلم مبنی ہے ان کی عبوری ضمانت کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

گیتا کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے والد اس فلم کے بارے میں کچھ کہیں اور میں یہ فلم سب کو دکھانا چاہتی ہوں۔گیتا نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سب یہ فلم دیکھیں تاکہ سب کو معلوم ہو کہ کیسے میرے والد اتنے سالوں تک ہماری طاقت بنے رہے۔گیتا نے کہا کہ ارجن اور اشئم نے میرے والد کی زندگی کے ہر اچھے اور برے وقت کو اس فلم میں دکھانے کی بھر پور کوشش کی ہے۔ارجن سے اپنی ملاقات کے بارے میں گیتا کا کہنا تھا کہ ارجن گزشتہ 3 سالوں سے میرے والد کی زندگی کے ہر پہلو کو اچھی طرح سمجھ رہے ہیں جس کا اظہار انہوں نے بھرپور انداز میں کیا ہے۔۔

وقت اشاعت : 08/07/2017 - 15:37:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :