فنی زندگی میں کبھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا ‘ نامور اداکار عابد علی

پیر 10 جولائی 2017 13:29

فنی زندگی میں کبھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا ‘ نامور اداکار عابد علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2017ء) ملک کے نامور اور مجھے ہوئے سینئر اداکارعابد علی نے کہا ہے کہ اپنی پوری فنی زندگی میں کبھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا‘ آج بھی معیاری کام کا قائل ہوں اور جتنا مرضی بڑا نقصان ہو جائے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکار عابد علی نے کہا کہ نوجوان اداکاروں کو یہ سوچ کر کام کرنا چاہیے کہ وہ جتنا کام کریں گے اتنا ہی انکے کام میں پختگی آئے گی ۔

اورجو بھی کردار ملے اسے حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپنے کلچر کو فروغ دینا ہے تو فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں عزت دینا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ آج الله نے جو عزت دی ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ اپنی پوری فنی زندگی میں کبھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 13:29:46

Rlated Stars :