مائرہ خان کی خوبصورتی، بھارتی اداکارہ سونم کپور بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

جمعرات 13 جولائی 2017 20:08

مائرہ خان کی خوبصورتی، بھارتی اداکارہ سونم کپور بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں
(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین 13جولائی2017ء) پاکستانی اداکارہ مائرہ خان کی خوبصورتی کے آج کل نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خوب چرچے ہیں۔ حال ہی میں مائرہ خان کی ایک بھارتی فلم "رئیس" جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کیساتھ جلوہ گر ہوئیں تھی جس نے کافی بزنس کیاتھا ۔ بعداز مائرہ خان نے حال ہی میں ہونے والے بیروٹ انٹرنیشنل ایوارڈ شو میں بھی ایوارڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مشہورسماجی ویب سائٹ ٹویٹر پرمائرہ خان نے اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کی جس پر بھارتی اداکارہ سونپ کپور نے بہت پسند کیا اور کمنٹ میں مائرہ خان کی تعریف بھی کی۔ تاہم دونوں کے مابین ٹویٹ کا تبادلہ ان کے مداحوں کی نظر میں کافی خوش آئند سمجھا گیا۔
وقت اشاعت : 13/07/2017 - 20:08:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :