جے دیو گن اور عمران ہاشمی ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ،نیاگانا جاری

راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے گانے رشک قمرکو اجے دیو گن اور ایلیناڈی کروزپر فلمایا گیا ،لاکھوں لوگوں نے دیکھا

ہفتہ 15 جولائی 2017 18:11

جے دیو گن اور عمران ہاشمی ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ،نیاگانا جاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2017ء) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن اور بے باک اداکاری کے حوالے سے مشہور اداکارعمران ہاشمی کی جوڑی ایک بار پھر فلم بادشاہو میں جلوہ گر ہوگی جس کا نیا گانا جاری کردیا گیا ہے۔راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے گانے رشک قمرکو اجے دیو گن اور ایلیناڈی کروزپر فلمایا گیا ہے جسے اب تک لاکھوں مداحوں نے دیکھ لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملن لوتھریا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک چور اور پولیس انسپکٹر کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جس میں اجے دیوگن چور اور عمرا ن ہاشمی پولیس انسپکٹرکا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔فلم میں اجے اور عمران ہاشمی کے علاوہ ایلیناڈی کروز،ودیوت جموال،ایشا گپتا،سنجے مشرا اور سنی لیون بھی مرکزی کردارادا کریں گے ، یہ فلم رواں سال ایک ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن اور عمران ہاشمی نے 6 سال قبل فلم ونس اپون آٹائم ان ممبئی میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیاگیا تھا ۔
وقت اشاعت : 15/07/2017 - 18:11:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :