میرے لئے میرے بچوں کا فلمی کیریئر زیادہ اہم ہے، سنیل شیٹھی

منگل 18 جولائی 2017 14:59

میرے لئے میرے بچوں کا فلمی کیریئر زیادہ اہم ہے، سنیل شیٹھی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء)بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی نے کہا ہے کہ میرے لئے بچوں کا فلمی کیریئر سب سے زیادہ اہم ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنیل شیٹھی نے کہا کہ انہوں نے اپنی25 سالہ فلمی کیریئر میں متعدد فلمیں بنائیں اور اب انہیںاپنے بچوں اتھیا اور اہان کے فلمی کیرئر پر توجہ دینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انھیں وقفہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہی وقت ہے کہ جب بچوں کو ان کی توجہ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کیلیے اتھیا اور اہان کا کیریئر سب سے زیادہ اہم ہے اور ہم نے جو کچھ سیکھا ان کے ساتھ شیئر کرنا ہے۔سنیل شیٹھی نے کہا کہ اتھیا کی دوسری فلم جلد ریلیز ہوگی جبکہ اہان فلمساز ساجد نڈیاڈ وال کی فلم (جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا) سے فلمی کیریئر کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ساڑھے 3 سال کے بعد فلمی دنیا میں واپس آئے ہیں اور فلم اے جینٹلمین میں ان کا کردار مختصر لیکن بہت اہم ہے۔ فلم میں سدھارتھ ملہوترا اور جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم 25 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 18/07/2017 - 14:59:43

Rlated Stars :