عیدالضحی پر 6نئی فلموں کی نمائش ہوگی

منگل 18 جولائی 2017 15:06

عیدالضحی پر 6نئی فلموں کی نمائش ہوگی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء)عیدالضحی پر 6نئی فلموں کی نمائش ہوگی۔اس سلسلے میں کراچی کے ہمراہ لاہور کے فلم سازوں نے نئی فلموں کی ایڈیٹنگ سنسر پرنٹ اور پبلسٹی کے حوالے سے کام تیز کر دیا۔

(جاری ہے)

آنے والی فلموں میں میں پنجاب نہیں جائوں گی نامعلوم افراد اور دیگر شامل ہیں۔دیگر فلموں میں کم بجٹ کی فلمیں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔نئے فلم سازوں کی درخواست ہے کہ عیدالضحی پر کسی نئی بھارتی فلم کو نمائش کی اجازت نہ دی جا ئے تاکہ ہماری فلموں کو مناسب بزنس کرنے کا موقع ملے۔

وقت اشاعت : 18/07/2017 - 15:06:52