عراقی ٹک ٹاک سٹار ام فہد کوقتل کر دیا گیا

اتوار 28 اپریل 2024 17:20

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) عراقی ٹک ٹاک سٹار ام فہد کو بغداد میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔سی این این کے مطابق بغداد پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ عراقی سوشل میڈیا سٹار غفران سوادی جسے ام فہد کے نام سے جانا جاتا ہے کو ان کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم کو ایک سی سی ٹی وی کی وڈیو موصول ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک بندوق بردار نے سوادی کو گولی مار کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نامعلوم حملہ آوروں کے ذریعہ سوشل میڈیا سٹار کے قتل کے حالات کا پتہ لگانے کے لیے ایک خصوصی ورک ٹیم تشکیل دے رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/04/2024 - 17:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :